بٹگرام ۔ ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کا جوڈیشل کمپلیکس و دیگر سرکاری املاک کی سیکیورٹی آڈٹ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کے طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے سرکاری املاک کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے جوڈیشل کمپلکس بٹگرام، نیشنل بینک و دیگر سرکاری املاک کا سیکیورٹی دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں تمام عدالتوں کا معائنہ کرتے ہوئے واچ ٹاور، پولیس پوائنٹ و دیگر سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا، انہوں نے متعلقہ سیکیورٹی عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل عدلیہ کی سیکیورٹی کا خصوصی خیال رکھاجائے گا۔
مین گیٹ پر داخل ہونے سے قبل ہر ایک کی چیکنگ لازمی کرنی چاہیئے اور مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھی جائے،ڈیوٹی پر مامورسیکیوٹی اہلکاران اپنے حفاظت کے ساتھ ساتھ جج صاحبان اور وکلاء کی سیکیورٹی کا بھی بھرپور خیال رکھیں، ڈیوٹی کے دوران کسی بھی پولیس آفیسر یا پولیس اہلکار کی غفلت کو برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس جوان ڈیوٹی کے دوران موبائل کے استعمال کرنے سے گریز کریں۔