24

ڈی پی او ضیاء حسن کی سربراہی میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا باقاعدہ آغاز

کولئ پالس۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کولئ پالس کوہستان ضیاء حسن کی سربراہی میں میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی پالس مسعود خان ، ڈی ایس پی سرکل بٹیڑہ اقبال حسین ، آر آئی لائن رسان خان سمیت تھانہ جات کے ایس ایچ اوز ، تفتیشی افسران ، انچارج چوکیات اور متعلقہ دفتری سٹاف نے بھی شرکت کی۔

ڈی پی او ضیاء حسن کی سربراہی میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد از تھانہ جات کا اپ ٹو ڈیٹ کرائم ڈسکس ہوا جس میں تمام ماتحتان اعلیٰ کی پراگریس بھی زیر غور آئی۔

ضلعی پولیس سربراہ نے سکول چیکینگ و حساس مقامات کی کڑی نگرانی کرنے اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرنے پر بھی زور دیا اور مزید کہا کہ اسلحہ کی برآمدگی اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے اپنے ڈی ایف سیز کو ایکٹیو کریں ۔

مفرورں کے ساتھ تعلقات بنانے یا پھر کسی بھی قسم کا تعلق رکھنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضیاء حسن نے مزید ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنی حفاظت اور اپنے ماتحتوں کی حفاظت اولین ترجیح قرار دیا اور کہا اپنے آپ کو محفوظ رکھ کر اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دیا جائے ۔

ڈی پی او کولئ پالس کوہستان نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے سنیپ چیکینگ اور چھاپہ زنی کی جائے اور پرانے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کا عمل مزید تیز کیا جائے ۔

محرر تھانہ جات کو بھی ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں تھانہ کی صفائی ستھرائی اور سرکاری گاڑیوں کی میٹینیس بروقت کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں