40

ڈی پی او مانسہرہ کی تھانے آۓ ہوۓ درخواست گزاروں سے ملاقات

مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے رات کے وقت تھانہ سٹی کا دورہ کیا ، تھانے آۓ ہوۓ درخواست گزاروں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سن کر قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کروائ ۔

انھوں نے مختلف مقدمات میں حوالات میں بند ملزمان سے بھی ملاقات کی اور پولیس کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔انھوں نے محرر سٹاف کو ہدایت کی کہ تھانہ آنےوالے سائلین کی عزت و نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے ساتھ اچھے اخلاق و رویے سے پیش آئیں اور قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے انکی شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں