ایبٹ آباد. اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ثقلین سلیم کا مین شاہراہ ریشم، فوارہ چوک تا حویلیاں مارکیٹس کا معائنہ.
ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کے ریٹس پر عملدرآمد یقینی بنایا اور خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانہ اور نوٹس جاری کیے۔فی لیٹر پیٹرول پیمانے میں کمی پر 1 پیٹرول پمپ بھی سیل کیاگیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے فوارہ چوک تا حویلیاں مارکیٹس کا معائنہ کیا اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر جرمانہ اور نوٹس جاری کیے۔ اس کے علاؤہ پیٹرول کی فی لیٹر مقدار میں کمی پر ایک پیٹرول پمپ سیل کیا گیا۔
شہریوں سے گزارش ہے ریٹ لسٹ سے متعلق اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کریں۔