23

دارالامان ایبٹ آباد میں مقیم خواتین کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات

ایبٹ آباد ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد رابعہ سجاد نے ماہر نفسیات (آغاز سائیکولوجیکل سروسز) کی ایک ٹیم کے ہمراہ دارالامان ایبٹ آباد کا دورہ اور خواتین کے نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ماہر نفسیات کی ہدایات کے مطابق چند خواتین کو نفسیاتی علاج اور باقی کو مسلسل نفسیاتی سیشن تجویز کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام دارالامان ایبٹ آباد میں خواتین کو ریاست کی جانب سے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور مستقبل میں اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں