ہریپور ۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور نے آج ترکی اور سریا کے زلزلہ متاثرین کے لئے امداد کی فراہمی، رمضان دستر خوان اور سستا بازار کے انعقاد کے حوالے سے مختلف اجلاسوں کی صدارت کی۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز صاحبان، اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور نے افسران کو رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے اور متاثرین کے لئے امداد کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے آج کوٹ نجیب اللہ، کانگڑہ اور سرائے گدائی ایریا میں یوریا کی فراہمی کا جائزہ لیا اور متعلقہ ڈیلروں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ یوریا کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔