26

غیر قانونی اسلحہ 01 رائفل ،10 بندوقیں ،05 پستول اور مختلف بور کے 91 کارتوس برآمد

ہریپور ۔ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرکل خانپور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سرکل خانپور خان افسر خان کی زیر نگرانی تھانہ خانپور اور مکھنیال میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے تھانہ جات کی حدود میں ایس ایچ اوز کا ہمراہ ایلٹ فورس ،لیڈی پولیس و دیگر نفری پولیس کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔

دوران سرچ مجموعی طور پر غیر قانونی اسلحہ 01 رائفل ،10 بندوقیں ،05 پستول اور مختلف بور کے 91 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت 02 اور سکیورٹی ایکٹ کے تحت 01 مقدمہ درج رجسٹر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں