31

مختلف کاروائیوں میں 07 منشیات فروش گرفتار

ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔

ضلع بھر سے مختلف کاروائیوں میں 07 منشیات فروش گرفتار .
منشیات فروشوں کے قبضے سے 09 کلو 368 گرام چرس ، 04 کلو 37 گرام ہیروئن ، 809 گرام آئس اور 130 بوتل شراب برآمد کر لی۔

دیگر کاروائیوں میں قتل سمیت مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 04 مجرمان اشتہاری گرفتار جبکہ غیر قانونی اسلحہ کے حامل افراد کے خلاف کاروائیوں میں 03 پستول ، 01 بندوق اور 14 کارتوس برآمد کر لیے گئے ،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں