اپر کوہستان ۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب عرفان اللہ محسود صاحب نے زیر تعمیر داسو ڈیم سائٹ کا وزٹ کیا جہاں کرنل ریٹائرڈ عبدالغفار خان نے ڈپٹی کمشنر صاحب کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر صاحب نے ڈیم پر جاری کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے واپڈا حکام اور چائنیز کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر نے کہا کہ اس میگا پروجیکٹ کے جاری کام کو جائے تکمیل تک پہنچانے میں ضلعی انتظامیہ اپنے ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔