23

پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن

لوئر کوہستان ۔ پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن ،گاڑیوں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں ڈی پی او لوئر کوہستان۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لوئر کوہستان محمد اشتیاق نے پولیس لائن لوئر کوہستان میں ضلع بھر سے آئی ہوئی پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کیا۔
اس موقع پر ڈی پی او لوئر کوہستان نےگاڑیوں کے انجن،ٹائرز، بیٹرویوں ،پوشش وغیرہ کا تفصیلی معائینہ کیا۔

ڈرائیوروں سے گاڑیوں کی تفصیل اور مرمتی کے بارے میں دریافت کیا۔جن گاڑیوں میں نقائص پائے گئے ان ڈرائیوروں کی سخت سرزنش کی گئی اورگاڑیوں کے نقائص دور کرنے کا حکم دیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او لوئر کوہستان نےMTO کو ہدایت کی کہ ڈرائیوروں کو ہمراہ رکھ کر جن گاڑیوں میں فالٹ ہے اسے دور کیا جائے اور بروقت مرمتی کام کو یقینی بنائیں تاکہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سرکاری گاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔سرکاری گاڑیوں کوصرف کارسرکار اور پولیس گشت پر ان کا استعمال کیا جائے۔پرائیویٹ یا ذاتی کام کیلئے گاڑیوں کا استعمال نہ ہو۔
موجودہ دور میں جرم کی وقوع پذیر ہونے سے پہلے روکنا زیادہ ضروری ہے جس کیلئے پولیس کو ہر وقت متحرک رہنا ہوگا جب پولیس کی گاڑیاں درست حالت میں ہونگی تو موثر گشت ممکن ہوگی۔ پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی مرمتی اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں