30

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کا افسران پولیس سے میٹنگ

ہریپور ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمدعمر خان نے افسران پولیس سے میٹنگ کی ۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور محمد سلیمان اور سرکل ایس ڈی پی اوز اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور ضلع کی مجموعی کرائم اور زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے افسران پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ٹریس مقدمات میں تمام ان ٹریس مقدمات کو جدید سائسنسی و تکنیکی پہلوؤں اور اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد ٹریس کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کویقینی بنائیں۔ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، جرائم کے خاتمے اور عوامی شکایت کا بروقت اذالہ کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ، قبضہ مافیا اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کا سلسلہ تیز کیا جائے۔ مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کےلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جائیں۔

اپنے علاقہ میں گشتوں ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید موئثر کیا جائے۔ عوام کی عزتِ نفس کا خاص خیال رکھا جائے۔ ضلع بھر سےجرائم کی بیخ کنی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں