21

ڈی پی او مانسہرہ کا حوالات اور تھانوں میں نصب کیمروں کا جائزہ

مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کا تھانہ صدر اور ضلع کی انٹری چیک پوسٹ ٹول پلازہ کا دورہ۔

انھوں نے تھانہ کا ریکارڈ ، حوالات اور تھانوں میں نصب کیمروں کا جائزہ لیا۔اور حوالات میں بند ملزمان سے بات چیت کی۔

ڈی پی او مانسہرہ نے سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں کسی بھی شخص پر تشدد اور غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنا ہرگز قابل قبول نہیں۔ تھانہ آنےوالے سائلین کی درخواستوں پر فوری طور پر قانونی کاروائ کریں ، گشتوں اورناکہ بندیوں کے دوران عوام کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے ساتھ اچھے اخلاق و رویے سے پیش آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں