مانسہرہ ۔ ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کا ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ اور ایس پی ہیڈکواٹرز مانسہرہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ کا دورہ۔
جیل میں سزا کاٹ رہے مختلف مقدمات کے ملزمان سے ملاقات کی اور جیل عملہ کی رویہ کے بارے میں دریافت کرنےکے ساتھ ساتھ انھیں فراہم کئیے جانے والےکھانے کامعیار چیک کیا۔
دوسری جانب تھانہ سٹی کی حدود میں کوہستان کالونی کا رہائشی ولی احمد ولد عبدالجلیل 1 کلو 240 گرام چرس سمیت گرفتار ، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیا