27

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف مقدمات درج

ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ابیٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر اے ایس پی سرکل کینٹ اعتزاز عارف کی زیر نگرانی شیروان پولیس کا کھنڈہ کھوہ اور پنڈگلی کے علاقوں میں

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، اس دوران 3 عدد بندوق 12 بور ایک عدد ماوزر 30 بور بمعہ دو میگزین 26 کارتوس 4 عدد پستول 30 بور بمعہ 25 عدد کارتوس 30 بور بمعہ 5 میگزین برآمد کر کے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔

جبکہ اسی دوران بد نام زمانہ منشیات فروش عبدالرقیب ولد اختر حسین سکنہ بتیل کو تین کلو چار سو دو گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں