ہریپور ۔ تھانہ خانپور پولیس کی بروقت کاروائی ۔17/18 سال لڑکی سے جنسی ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار ۔
تھانہ خانپور کی حدود لیک ویو ہوٹل میں 17/18 سالہ لڑکی سے جنسی ذیادتی کا واقع رونما ہوا ۔مدعیہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 34/376 کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل خانپور خان افسر خان اور ایس ایچ او تھانہ خانپور کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ خانپور چن ذیب تنولی نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل خانپور خان افسر خان کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے عادل محمود ولد خالد محمود سکنہ چھوئی کو گرفتار کرکے سرسری انٹارگیٹ کیا جس نے اپنے دیگر 01ساتھی کے ساتھ وقوعہ کا انکشاف کیا۔دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہیں۔برآمد۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔