ہریپور ۔ ہری پور پولیس کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ۔گزشتہ 24 گھنٹؤں کے دوران مجموعی طور پر 9 کلو 161 گرام چرس ، 720 گرام ہیروئن اور 60 لیٹر شراب برآمد ۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالغفور خان کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے منشیات فروشی میں ملوث عمران رفیق ولد محمد رفیق سکنہ سکندر پور کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 200 گرام چرس ،اعزاز ولد عبدالوحید سکنہ ملکیار روڈ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 200 گرام چرس اور سفیر خان ولد جھانگیر خان سکنہ پانڈک کو گرفتار کر کے قبضہ سے 20 لیٹرشراب برآمد کرلی ۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے منشیات فرشی میں ملوث منیر احمد ولد نظار احمد سکنہ میرا جنڈ لورہ چوک کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 800 گرام چرس ،شکیل احمد ولد نظار احمد سکنہ میرا جنڈ لورہ چوک کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 200 گرام چرس اور محمد نعیم ولد سلیمان سکنہ مسلم آباد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ خانپور نے ہمراہ نفری پولیس کے منشیات فروشی میں ملوث راجہ محمد رفیق ولد راجہ محمد ریاست سکنہ خانپور کو گرفتار کر کے 1 کلو 670 گرام چرس ،محمد شعیب ولد محمد اسلم سکنہ درہ کو گرفتار کر کے 1 کلو 45 گرام چرس برآمد کرلی ۔
ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ حبیب اللہ خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے اظہر مسعود ولد محمد محمد داود سکنہ کوت کو گرفتار کر کے قبضہ سے 720 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ غازی عامر خان نے ہمراہ نفری پولیس کے منشیات فروشی میں ملوث عنصر اقبال ولد محمد مسکین سکنہ عیسٰی غازی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 46 گرام چرس اور عباس خان ولد ممریز خان سکنہ خٹک آباد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی ۔
گرفتار ملزمان کے خالف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر۔