32

ڈی سی اور ڈی پی او کا سب جیل بٹگرام کا دورہ

بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمٰن کی زیر صدارت یکم مارچ 2023 سے شروع ہونے والی مردم شماری کے لئے سیکورٹی پلان، آرمی اور پولیس کی تعیناتی کےحوالے سے ڈسٹرک کوارڈینیشن اینڈ ویجیلنس کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں ڈسٹرک پولیس آفیسر بٹگرام اسسٹنٹ کمشنرز بٹگرام/آلائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، نمائندپاک آرمی، نمائندہ محکمہ تعلیم، نمائندہ نادرہ اور نمائندہ محکمہ شماریات نے شرکت کی۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن نے ڈی پی او بٹگرام سونیہ شمروز، اور اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کے ہمراہ سب جیل بٹگرام کا دورہ کیا۔
اس موقع پر جیل سپرنٹینڈنٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے اندرون جیل ڈسپنسری،کچن ،نو عمر وارڈ، بیرکس اور خواتین وارڈ کامعائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں