34

ڈی پی او مانسہرہ کا چائنیز پروجیکٹ سکی کناری ، بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور چائینز رہائش گاہوں کا دورہ

مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ کا چائنیز پروجیکٹ سکی کناری ، بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور چائینز رہائش گاہوں کا دورہ ، سیکیورٹی چیک کی اور افسران کو موجودہ حالات کےتناظر میں سیکیورٹی ڈیوٹی کےحوالےسے اہم ہدایات دی۔

چائینز کوتحفظ فراہم کرنامانسہرہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی
دورے کے موقع پر ڈی پی او مانسہرہ نے چائینز عہدیداران سے ملاقات کی۔جنھوں نے ڈی پی او مانسہرہ کو پراجیکٹس کے حوالے سے سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈی پی اومانسہرہ کاکہنا تھا کہ ملک پاکستان میں جاری تمام چائینز پروجیکٹس ہمارےملک کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کے حامل ہیں۔پاکستان کی ترقی میں دوست ملک چین کا کردار قابل ستائش اور قابل قدر ہے۔ پاکستان میں مقیم چائینز کوتحفظ فراہم کرنا حکومت پاکستان اور مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

ڈی پی او مانسہرہ نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ چائنیز کی سیکیورٹی کو مزید موثر اور بہتر بنائیں اور انکے ساتھ روابط کو مزید مستحکم بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس بروقت انکی مدد کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں