24

ڈی پی او کی صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ ملاقات

ہریپور ۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ہری پور کی صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ ملاقات .

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے صرافہ ایسوسی ایشن ہری پور کے عہدیداران و ممبران سے ملاقات کی ۔صرافہ ایسوسی ایشن نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور درپیش مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے صرافہ ایسو سی ایشن ہری پور کے عہدیداران و ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے حوالے ہری پور پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ آپکو منظم طریقے سے کاروبار جاری رکھنے کے لئے ہر قسم کی سیکورٹی انتظامات مہیا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئی۔صرافہ رہنما دکانوں میں سیکورٹی کے نظام کے لئے موئثر بندوبست کریں اور دوکانوں کے اندر اور باہر مناسب سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کریں۔ پولیس کی جانب سے وضع کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں