اپر کوہستان ۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن جناب عامر سلطان ترین نے ڈسٹرکٹ کوہستان داسو کا دورہ کیا، انہیں ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ مسحود صاحب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ضلعی انتظامیہ کوہستان اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔
اس کے بعد کمشنر ہزارہ ڈویژن عامر سلطان ترین صاحب نے شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ میں ایک پودہ بھی لگایا اور 200 درخت مقامی لوگوں میں تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ مسحود صاحب اور جی ایم، داسو ڈیم نے کمشنر ہزارہ ڈویژن کو داسو ڈیم پر پیشرفت، ڈی ایچ پی پی کے پروجیکٹ میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی، زمین کے حصول، ای ایس ایم آر اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔
بعد ازاں کمشنر ہزارہ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر صاحب کے ساتھ جی ایم ڈی ایچ پی پی اور لینڈ ایکوزیشن کلکٹر ڈی ایچ پی پی نے ڈیم سائٹ کا دورہ کیا اور غیر ملکیوں کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پراجیکٹ کی ہموار پیش رفت کے لیے ڈی ایچ پی پی کی کوششوں کو سراہا اور زمین کے حصول اور ای ایس ایم آر کی تقسیم کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔