ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پروفارمنس ری ویو میٹنگ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔ اجلاس میں تمام محکمہ جات کی ماہ جنوری2023 کے لیے پروفارمنس کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام محکمہ جات کو پی ایم آر یو کی جانب سے تمام ٹاسک جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ ٹی ایم۔اے لورہ، حویلیاں اور لوئر تناول، سی اینڈ ڈبلیو کو اپنے ایریا سے بل بورڈز اور غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خاتمے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے پولی تھین بیگز کے استعمال پر کاروائی کی ہدایت کی۔ مارکیٹ چیکنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام مجسٹریٹس اور محکمہ خوراک کو ریگولر پرائس چیکنگ اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی ہدایت کی۔ ڈی ای اوز کو سکولز کی صفائی، وائٹ واش کے حوالے سے ہدایت کی۔
تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی میں ریٹ لسٹ کی فکسیشن یقینی بنائیں۔ حلال فوڈ اتھارٹی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ مل کر اشیاء خوردونوش خصوصا دودھ، دہی، ہوٹلوں کے کچن، مشروبات و دیگر اشیاء کی کوالٹی کا معائنہ اور شہریوں کو بہتر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ٹی ایم ایز، واسا، ایریگیشن، سی ابی اے کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پبلک ڈیلیوری پر زور دیتے ہوئے شہریوں کے مسائل اور شکایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا تا کہ لوگوں کے مسائل اور سروسز کی بہتری کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری دفاتر میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاٸنانس اینڈ پلاننگ عباس آفریدی ،اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنٰی اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، سی این ڑبلیو ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرلائیو سٹاک ،ایگریکلچر، ٹی ایم او حویلیاں، لورہ، ٹی ایم اے ایبٹ آباد سپورٹس، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس،ڈی ای او میل، ڈی ای او فیمیل، ڈرگ انسپکٹر، لوکل گورنمنٹ اور دیگر تمام محکمہ جات کےافسران نے شرکت کی۔