کولئ پالس ۔ احسان فلور ملز کولئ پالس کوہستان کے اونر نے آج ترکیہ اور شام کےزلزلہ متاثرین کے لیے نقد دو لاکھ روپے ڈپٹی کمشنر کولئ پالس کوہستان کے حوالے کر دئے۔
دوسری جانب کمشنر ہزارہ ڈویژن جناب عامر سلطان ترین صاحب نے آج بمورخہ 24 فروری 2023 کو تحصیل کمپلیکس پالس کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر کولئ پالس کوہستان حکمت اللہ وزیر، ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان محمد رفیق صاحب اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جناب اکرم شاہ صاحب بھی موقع پر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر کولئ پالس کوہستان حکمت اللہ وزیر صاحب نے کمشنر ہزارہ ڈویژن کو ڈسٹرکٹ کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔