مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے ضلع میں ڈرگ فری مانسہرہ مہم کا آغاز کردیا ، تھانہ شنکیاری پولیس نے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے9 کلو چرس اور 700 گرام آئس برآمد کرلی۔
گرفتار کئیے گئے منشیات فروشوں میں رحمان شاہ ولد غلام نبی شاہ سکنہ شنکیاری ، عاطف نزیر ولد محمد نظیر سکنہ کھولے اندراسی شنکیاری ، حسنین مشتاق ولد مشتاق احمد سکنئ خانپور میرا شنکیاری اور عامرولد اورنگزیب سکنہ کھولےاندراسی شنکیاری شامل ہیں۔