25

داسو ڈیم میں 80 رُکنی کمیٹی اور متاثرین کا کردار

اپر کوہستان . 80 رکنی ریزروائیر کمیٹی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپرکوہستان محمد خالد خان کے ساتھ تعارفی میٹنگ، داسو ڈیم میں 80 رُکنی کمیٹی اور متاثرین کا کردار، بھر پور تعاون اور ایس ایم آر ایشوز پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ اپر کوہستان کی عوام نے امن و آمان کے حوالے سے ہمشہ پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ فرنٹ پیج پر اپنا کردار ادا کیا ہے اسی وجہ سے یہاں کا امن و آمان برقرار رہا ہے،جب تک عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریگی تب تک امن قائم رہیگا انہوں نے مزید کہا کہ کوہستانی عوام کو اس وقت جو بھی کمپنسیشن اور دیگر مسائل درپیش آرہے ہیں ان کو ہم سب ملکر حل کرینگے۔

80 رکنی کمیٹی ممبران نے اپنے تجاویز اور مسائل سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو آگاہ کیا اور یقین دہانی کرای کہ کمیٹی چائنیز کی سیکیورٹی میں پہلے سے بڑھ کر پولیس کے ساتھ تعاون کریگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں