لوئر کوہستان ۔ لوئر کوہستان تھانہ دوبیر کی حدود جیجال آبشار نالہ کے مقام پر موٹرکار حادثے کا شکار۔
بوقت دن 1:00 بجےموٹرکار PSK G-6جوکہ بطرف داسو جاتے ہوئے تھانہ دوبیر کے حدود جیجال بمقام آبشار نالہ کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔
مقامی پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دوبیر محمد عمران ہمرہ پولیس نفری کے موقع پرپہنچ کر مقامی رضا کاروں کے ساتھ زخمیوں کو ریسکیو کرکے الشفاء ہسپتال دوبیر منتقل کیا۔
زخمیوں کے نام ذیل ہیں 👇
1۔ سجاد احمد ولد شیر محمد قوم دراپ خیل ساکنان سیو اپر کوہستان شدید زخمی
2۔ جان محمد ولد سردار (گونگا)
3۔وقار احمد ولد سردار
4۔ عطا اللہ ولد کبیر۔
