25

مانسہرہ پانوڈھیری اراضی تنازعہ

مانسہرہ . مانسہرہ پانوڈھیری اراضی تنازعہ ایشو سیاسی شخصیات سمیت پولیس اور مالکان پر کیچر اچھالنے اور ہرزہ سرائی کرنے والوں کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا اصل خریدار و مالکان اپنی اراضی اور عزت کے دفاع کے لئے ڈی پی او آفس و پریس کلب پہنچ گئے غیر جانبدارانہ انکوائری اور ہرزہ سرائی کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ.

مانسہرہ پانوروڈ پر واقع میری اراضی پر میں نے پولیس کی موجودگی میں حدبراری کرائی اور پٹواری کی نشاندھی پر چاردیواری لگائی قانون کے مطابق اپنا حق لیا نورالرحمان کی جانب سے خودسوزی کی دھمکیاں مجھے میری خرید کردہ زمین سے محروم کرنے کے لیئے ڈرامہ کرنا ھے میں نے نورالرحمان کے بھائی عبدالمالک کی موجودگی میں ان کی دو بہنوں کی ستائیس مرلہ زمین خریدی ھے مجھے میری زمین پیمائیش کرکے دے دیں.

میں وھاں دیوار لگا دوں گا اراضی تنازعہ میں نیاز کی پریس کلب مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ھوئے بتایا کہ مجھے پتا چلا ھے کہ نورالرحمان اور اس کے بیٹھے سعید اور بیوی نے میرے خلاف پریس کانفرنس میں زمین پر قبضہ کرنے اور خودسوزی کرنے کی دھمکی دی ھے جبکہ میں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا میں نے ڈی آر سی کے فیصلہ کے مطابق بزریعہ پولیس موجودگی حد براری کرا کر جگہ پر دیواریں لگائی ھیں .

میں نے پیسے دے کر زمین خریدی ھے اور زمین کا قبضہ میرا حق ھے اس موقع پر عبدالمالک جوکہ نورالرحمان کے بھائی نے بتایا کہ نیاز نے زمین خریدی اور نورالرحمان کی موجودگی میں سب کچھ ھوا اب پٹواری کی نشاندھی کے بعد وہ خودسوزی کا ڈرامہ کرکے انتظامیہ کو دباؤ میں لاکر خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کر رھے ھیں محکمہ مال انصاف کے تقاضے پورے کرتے ھوئے ایک بار پھر اراضی کی پیمائش کرکے اس تنازعہ کا حل نکال کر اس مسئلہ کو حل کرے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں