26

مانسہرہ پرائیویٹ سکولز مافیا

مانسہرہ . مانسہرہ پرائیویٹ سکولز انڈسٹریز لمیٹڈ نے بچوں کے نئے داخلے فیسز اور یونیفارم کے نام پر سفید پوش والدین کی چمڑی ادھیڑ کے رکھ دی والدین سراپا احتجاج پرنسیپلز میں گاڑیاں اور کوٹھیاں لینے کی دوڑ لگی ہے۔

کمیشن کی خاطر ہم سفید پوشوں کو پرائیویٹ سکولز مالکاں روڈز پر لے آئے۔ والدین کی فریاد۔ تفصیلات کے مطابق درجنوں سفید پوش والدین نے بازار میں سکولز سٹیشنری اور یونیفار م شاپس کے سامنے میڈیا کو احتجاجی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اج کل جہاں مہنگائی میں روز اضافہ ہو رہا ہے۔

وہاں پرائیویٹ سکولز انڈسٹریز لمیٹڈ کے مالکان نے انت مچا دی ہے۔ اپنے مبینہ کمیشن کی خاطر فکس سٹیشنری یونیفارمز شاپس سے من پسند مبینہ ناپید سلیبس لگا کر والدین کو شاپس پر دوڑاتے ہیں اور مبینہ طور پر مہنگے داموں والدین پر فروختگی کے بعد گنتی کے حساب سے مبینہ کمیشن وصولی کا انکشاف ہو رہا ہے۔

جبکہ دوسری جانب نئے کلاسز داخلوں کی مد میں فی بچہ 20ہزار داخلہ فیس اور چھوٹی کلاس کے بچے کی ماہانہ 5سے دس ہزار فیسز وصولیوں کی اطلاعات و شکایات عروج پر ہیں درجنوں سفید پوش والدین نے محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سمیت ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے چپ کا روزہ توڑ کر اس حوالے سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں