26

مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کے خلاف حسب ضابطہ کاروائیاں

اپر کوہستان . موجودہ ملکی سکیورٹی صور حال کے پیش نظر حسب الحکم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ خان نے مختلف چیک پوسٹوں اور ڈیم سائیٹ سکیورٹی پوائنٹس کا وزٹ کیا۔

سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈیوٹی پر موجود پولیس آفسران، جوانوں سے ملے اور سیکیورٹی امور سے متعلق ضروری ہدایات دی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے ہیلمٹ، جیکٹ چیک کیے اور اپنی حفاظت کیلے ہیلمٹ،جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کا احکامات جاری کیے۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے ہدایت دی کہ کہ آنے، جانے والی تمام گاڑیوں اور اشخاص پر کڑی نظر رکھیں اور مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کے خلاف حسب ضابطہ کاروائیاں عمل میں لائیں تاکہ علاقہ میں امن و آمان قائم رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں