30

کنگ عبداللہ ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر کی فرعونیت عروج پر

مانسہرہ ۔ کنگ عبداللہ ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر کی فرعونیت عروج پر، ایک اور سسکتی ماں ڈاکٹرز کی غفلت سے بچوں کو روتا چھوڑ گئ. ڈیوٹی ڈاکٹر کی غفلت و لا پرواہی کے خلاف ورثاء کا روڈ بند کر کے احتجاجی مظاہرہ، تھانہ سٹی پولیس کے کامیاب مذاکرات انکوائری اور تادیبی کاروائ کی یقین دہانی پر روڈ آزاد احتجاج ختم.

تفصیلات کے مطابق ۔ پیپلز پارٹی تحصیل مانسہرہ کے نائب صدر محمد آصف سواتی آف بھیرکنڈ اپنی والدہ کو شدید علیل حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال لے کر آئے جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر اور وارڈ انتظامیہ ڈاکٹر و سٹاف کے مابین مریضہ کو علاج معالجہ کے بجائے مبینہ غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کیا اس دوران محمد آصف سواتی کی شدید علیل والدہ کی بروقت طبی امداد نہ ملنے پر موت واقع ہوگئی.

جس تحصیل نائب صدر پیپلز پارٹی محمد آصف اور دیگر لواحقین اور شہریوں نے ہسپتال کے سامنے روڈ بند کر کے احتجاج شروع کردیا. جس پر ایڈیشنل ایس ایچ او محمد نواز خان اور ہسپتال چوکی انچارج شمریز خان، محمد ریاض اور تحصیل نائب صدر پیپلز پارٹی بابر تنولی نے مبینہ غفلت و لاپروائ برتنے پر کنگ عبداللہ ہسپتال ڈیوٹی ڈاکٹر و سٹاف کے خلاف تحریری درخواست وصول کرتے ہوئے فوری انکوائری اور قانونی کاروائ کی یقین دہانی کرائی.

جس پر محمد آصف اور لواحقین نے روڈ کھول دیا اور میت کو آبائ گاؤں بھیرکنڈ لے گئے، جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے درخواست وصول کر کے فوری انکوائری شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں