ہریپور ۔ چوکی ٹی ائ پی کی کامیاب کاروائ ۔تاش پر جواء کھیلنے والے 07 ملزم گرفتار قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئ رقم مبلغ 01 لاکھ 33 ہزار 500 روپے ، 02 جوڑی تاش اور 04 عدد آرٹیفیشل چوڑیاں برآمد ۔
انچارج چوکی ٹی آئی پی زاہد خان نے ہمراہ نفری پولیس کے نزد زیارت بنی بابا محلہ افضل آباد میں کاروائ کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 07 ملزم محمد عرفان ولد محمد صادق ،اسد خان ولد شیز افضل ،محسن حسین ولد محمد شفیع ساکنان چمبہ حویلیاں،عمران علی ولد علی محمد سکنہ سنٹرل جیل محلہ افضل آباد ،،بابر ولد منور سکنہ حویلیاں ،
وقاص ولد فخرالزمان سکنہ محلہ کھوہ اور اسد خان ولد محمد ایوب سکنہ حویلیاں کو موقع سے گرفتار کرکے گرفتار قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئ رقم مبلغ 01 لاکھ 33 ہزار 500 روپے ، 02 جوڑی تاش اور 04 عدد آرٹیفیشل چوڑیاں برآمد کر لیں ۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 5GO کے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔