27

تھانہ پھلڑہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مفرور گرفتار کر لیا

مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور /روپوش ملزمان کو گرفتار کرنے اورمتاثرہ فیملیز کو ریلیف فراہم کرنے کےلئیےتمام ایس ایچ اوز کوسپیشل ٹاسک سونپ دیا۔تھانہ پھلڑہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم لیاقت ولد خلیل الرحمن سکنہ دروزہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کو دیگر اضلاع اور صوبوں میں مقیم مفرور ملزمان کی گرفتاری کےلئیے متعلقہ پولیس کےساتھ رابطے تیز کرنے کی ہدایت۔بیرون ملک مقیم مفرور ملزمان کےشناختی کارڈ بلاک کرنے کےلئیے نادرہ آفس کی خدمات حاصل کریں۔

پولیس افسران کو تمام مفرور ملزمان کی ٹریولنگ ہسٹری تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں