27

سمگلنگ کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی جڑی بوٹی ضبط کر لی

مظفر آباد ۔ مظفر آباد چوکی پولیس جلال آباد کی دبنگ کاروائی ریشیاں سے علاقہ پاکستان سمگلنگ کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی جڑی بوٹی ضبط کر لی ملزمان بھی گرفتار ۔اہم۔انکشافات کی توقع.

تفصیلات کے مطابق آئی جی ۔ڈی آئی جی ریجن مظفر آباد کی خصوصی ہدایات پر مظفر آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ۔

ایس ایچ او سٹی جاوید گوہر کی زیر نگرانی چوکی آفیسر جلال آباد محمد یونس بٹ تیسلیم اعوان dfc کا پولیس کانسٹیبیلان وقاص ۔سعید ۔شہزاد کے دو مختلف کاروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی جڑی بوٹی علاقہ پاکستان سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جڑیں ضبط کر لیں۔

گاڑی ہائی ایس نمبر 6783سے تین توڑے جنگلی جڑی بوٹی جبکہ گاڑی کوسٹر 2581سے دو توڑے جنگلی جڑی بوٹی ضبط کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا.

ملزمان ریشیاں سے راولپنڈی جڑی بوٹی سمگل کر رہے تھے جڑی بوٹی کی مالیت لاکھوں میں بتائی جا رہی ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں