مانسہرہ . ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انٹی کریپشن پنجاب میں بدنام قادیانی وقاص الحسن نتھوکہ کی تعیناتی پر تحفظ ختم نبوت یوتھ فورس مانسہرہ نے اسکی فوری برطرفی کا مطالبہ، بصورت دیگر بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان.
اس حوالے سے تحفظ ختم نبوت یوتھ فورس کے ذمہ داران سید بلال شاہ و دیگر کارکنان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی کا اہم کلیدی عہدے پر تقرر اسلامیان پاکستان کے حقوق پر ڈاکہ زنی اور آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور ارباب اقتدار سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور اس گستاخ قادیانی کو اس اہم کلیدی عہدے سے ہٹایا جائے.
انہوں نے کہا کہ اسلامیان پاکستان موجودہ حکومت کے اس عمل کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے اور موجودہ حکومت کی اس بدترین قادیانیت نوازی کے خلاف بھر پور صدائے احتجاج بلند کیا جائے گا اس کے علاوہ ہم حکومت وقت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ کسی بھی اہم کلیدی عہدے پر اگر کوئی گستاخ قادیانی تعینات ہے تو اس کو فوراً اس عہدے سے فارغ کیا جائے.
کیونکہ بقول مصور پاکستان علامہ محمد اقبال( قادیانی اسلام اور ملت دونوں کے غدار ہیں ) اور آئندہ کسی بھی اہم کلیدی عہدے پر کسی قادیانی کی تعیناتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے تمام علماء کرا م سے اپیل کی ہے کہ آئندہ خطبات جمعہ میں حکومت کی اس قادیانیت نوازی کے خلاف بھر پور احتجاج کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کریں. اس حوالے تحفظ ختم نبوت یوتھ فورس مانسہرہ نے مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے.