ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال ساتویں خانہ مردم شماری کے لیے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
مردم شماری کے دوران سٹاف اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر
ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی یکم مارچ سے خانہ مردم شماری کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام تر تیاریوں کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا نے خانہ مردم شماری کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس میں مردم شماری کے لیےسٹاف، گاڑیوں کی فراہمی، سیکیورٹی اور دیگر امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے مردم شماری کے دوران سٹاف کی ضلع بھر میں رسائی کے لیے ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایس پی ہیڈ کوارٹرایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سینسز راکب عزیز، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کیں۔