ہریپور ۔ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے تھانہ غازی پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کی خصؤصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل غازی یاسین جنجوعہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ غازی نے ہمراہ ایلٹ فورس و دیگر نفری پولیس و لیڈی پولیس کے حدود تھانہ میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔
دوران سرچ آپریشن مختلف نوعیت کے جرائم میں مطلوب 01 ملزم اشتہاری گرفتار ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوان 1 کلو 45 گرام چرس اور 808 گرام ہیروئن برآمد ۔غیر قانونی اسلحہ 01 رائفل ،01 پستول اور مختلف بور کے 44 عدد کارتوس برآمد۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت 03 مقدمات درج رجسٹر۔