ایبٹ آباد۔ پسوال کے رہائشی نوجوان ایف سی اہلکار محمد ناصر اعوان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں میں ادا کر دی گئی اور سینکڑوں اشکبار آنکھوں کی موجودگی میں پاک آرمی کے چاک وچوبند دستے نے شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا اور سلامی دی ۔
دوسری جانب اگر بات کی جائے ڈسٹرکٹ پولیس کی ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ایبٹ آباد کی سیاسی قیادت کی تو نہ تو ضلعی انتظامیہ کا کوئی آفیسر نہ ہی ڈسٹرکٹ پولیس کا کوئی آفیسر حتی کے ایس ایچ او سرکل بھی شہید کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوئے جبکہ سیاسی قیادت میں تحصیل ناظم ملک جنید اور سابق تحصیل اسحاق زکریا کے علاوہ کوئی سیاسی لیڈر بھی شہید کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوسکا ۔
ہوتے بھی کیسے کیونکہ یہ نوجوان کسی بڑے باپ کا بیٹا نہیں تھا الیکشن میں ووٹ بٹورنے والے سیاسی نمائندے ہر گلی محلے میں ووٹ مانگتے نظر آتے ہیں جیسے ہی ووٹ کی ضرورت ہوگئی تو سیاسی اس غریب شخص کے ڈیرے پر بھی تشریف لائیں گے اور پھر ہر الیکشن کی طرح پاوں بھی پکڑیں گئے اور ماما چچا تایا بھی مانے گئے۔
نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے کے کئی جھوٹے بہانے کریں گے اور بھرپور قسم کی ہمدردیاں جتائیں گے ایسے لوگوں کا محاسبہ اپنے ووٹ کی طاقت سے ضرور کریں جو لیڈر اپنی رعایا کے دکھ درد میں شریک نہیں ہوسکتا وہ آپ کی قیادت کا اہل کسی صورت نہیں ہوسکتا ؟
ذرا نہیں پورا سوچیئے ۔
شہید ناصر نے سوگوران میں ماں باپ اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔