28

پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم کو لندن رائل کالج آف سائیکاٹرسٹ کے فیلو شپ ڈگری سے نواز دیا گیا

لندن (مانسہرہ ڈاٹ کام ) ایبٹ آباد کا اعزاز ایوب میڈیکل کمپلیکس شعبہ نفسیات کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم کو لندن رائل کالج آف سائیکاٹرسٹ کے فیلو شپ ڈگری سے نواز دیا گیا ۔پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم کی منفرد فیلو شپ ایبٹ آباد ،ایوب میڈیکل کالج اور پاکستان کے لئے اعزاز ہے ۔دنیا میں یہ ڈگری گنے چنے ماہرین نفسیات کو دی جاتی ہے۔
جن کی شعبہ نفسیات میں نمایاں کارکردگی ہو ۔

پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم 10سال یونائٹیڈ اسٹیٹ (UK) میں خدمات سرانجام دیکر 2012 میں اپنے ملک کی خدمت کے لئے پاکستان واپس آئے تھے،وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے کے بڑے تدریسی ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ہیں جہاں ان کی تعیناتی کے بعد ذہنی دباؤ کے شکار مریضوں کو علاج معالجہ میں بڑی سہولت میسر ہوئی ہے۔ ان کی اپنے شعبہ سے بے لوث محبت محنت کے بل بوتے پر ہزارہ بھر کے علاوہ گلگت بلتستان مظفر آباد آزاد کشمیر کے مریضوں کو بھی فائدہ حاصل ہوا ہے ۔

پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم کی ذاتی طور پر خصوصی دلچسپی سے ذہنی دباؤ کے امراض کی آگاہی کے لئے ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کروایا گیا ۔جس میں سکولز ،کالجز اور یونیورسٹیز بھی شامل ہیں۔ایبٹ آباد کے سپوت ڈاکٹر آفتاب عالم کی نشہ کی لت میں مبتلا مریضوں کی بحالی کے لئے گرانقدر خدمات ہیں۔

جو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ترک منشیات سنٹر کے قیام کے لئے اسٹیک ہولڈر سے مل کے کوشاں ہیں۔ایبٹ آباد اور ہزارہ بھر کے عوام نے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم کو لندن میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں