ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کچہری کمپاونڈ، ڈسٹرکٹ سیکٹریٹ اور ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کا معائنہ کیا۔
شہریوں کو سرکاری دفاتر میں بہترسروسز اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کچہری کمپاؤنڈ، دفتر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ سیکٹریٹ ، اسسٹنٹ کمشنر آفس، عدالت ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، نیو تحصیل بلڈنگ کا معائنہ کیا اور سٹاف سے ملاقات کی۔ انہوں نے سٹاف سے بات چیت کی.
ریکارڈ کا معائنہ کیا اور افسران کو سروسز کی بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے شہریوں سے بات چیت کے دوران انکے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو انکے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں.