24

ڈپٹی کمشنر کا دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا دور

اپر کوہستان ۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن جناب عامر سلطان ترین نے ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ مسحود صاحب ، ADC (G) اور AAC (Rev) کے ہمراہ دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا۔

چیف انجینئر دیامر بھاشا ڈیم اور DBDP کے دیگر افسر نے معزز مہمان کمشنر ہزارہ ڈویژن کا استقبال کیا اور دیامر بھاشا ڈیم کے میگا پروجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ ڈیم، ڈی بی ڈی پی میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے حفاظتی انتظامات، زمین کے حصول اور دیگر متعلقہ معاملات پر مکمل طور پر آگاہ کیا۔

بعد ازاں کمشنر ہزارہ ڈویژن نے غیر ملکیوں کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا اور زمین کے حصول میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں