14

ایس پی انوسٹی گیشن کا اچانک تھانہ کوٹ نجیب اللہ کا دورہ

ہریپور ۔ ایس پی انوسٹی گیشن کا اچانک تھانہ کوٹ نجیب اللہ کا دورہ ۔
ایس پی انوسٹی گیشن محمد سلیمان نے اچانک تھانہ کوٹ کا دورہ کیا۔تھانہ کے انوسٹی گیشن و اپریشن سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی اور ریکارڈ چیک کیا۔

انوسٹی گیشن سٹاف کو تھانہ میں زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے ہدایات دی گئیں کہ تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور جدید ٹیکنیکل طریقے سے مقدمات کی تفتیش کو مکمل کیا جائے اور عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

اسی طرح پینڈنگ مقدمات کے حوالے سے ہدایت کی کہ مقدمات کی تکمیل کو یقینی بنائیں کر جوڈیشل پالیسی کے تحت 14 یوم کے اندر چالان دیں۔محرر سٹاف کو آنے والے سائلین کے ساتھ احسن سلوک کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں