22

ایف آئی آر (FIR) میں تاخیر پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کا نوٹس

ہریپور ۔ ایف آئی آر (FIR) میں تاخیر پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کا نوٹس۔
سرکل ایس ڈی پی او و ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے سرکاری محکمہ کی درخواست پر بروقت ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایکٹنگ ڈی ایس پی خانپور انسپکٹر خان افسر اور ایس ایچ او مکھنیال ظہور بیگ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 1 دن کے اندر جواب دینے کے احکامات جاری کئے۔
ڈی پی او ہری پور نے افسران پولیس کے نام پیغام میں کہا کہ کارسرکاری میں غفلت و کوتاہی برتنے والے افسران و جوانوں سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں