23

بھاری مقدار میں چرس برآمد منشیات فروش عبدالسلام گرفتار

بٹگرام ۔ ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی ہدایت پر بٹگرام پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ مسلسل جاری۔

تھانہ چانجل پولیس کی نارکوٹکس ایراڈیکشن ٹیم (NET) کے ہمراہ کاروائی بھاری مقدار میں چرس برآمد منشیات فروش عبدالسلام گرفتار۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چانجل سید امتیاز علی شاہ نے (NET) ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالسلام ولد عطاء محمد سکنہ ڈنڈا ہوتل سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے بند حوالات تھانہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں