ہریپور ۔ تھانہ سرائے صالح پولیس کی کامیاب کاروائی . رسہ گیر گروہ کے 02 ملزم گرفتار ،04 شاخ بکریاں برآمد ۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ ہمراہ نفری پولیس کے گزشتہ شب دوران گشت اپنے زرائعے سے رسہ گیر گروہ سے متعلق اطلاع موصول ہوئی ۔
جو اس اطلاع کو مصدقہ جان کر بائی پاس روڈ نزد گاڑ گاؤں کاروائی کرتے ہوئے رسہ گیر گروہ کے 02 ملزمان ناظم خان ولد سرور خان سکنہ بگڑہ نمبر 2 اور نعیم گل ولد فضل الرحمان سکنہ بانڈی عطائی خان حویلیاں کو موقع پر گرفتار کرکے 04 شاخ بکریاں برآمد کر لیں۔
ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 379-411/34 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ملزمان کو پیش عدالت کیا گیا جو 01 یوم حراست پولیس منظور ہوئی ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔