مانسہرہ ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل بالاکوٹ سعید خان یدون کی زیر نگرانی سرکل بالاکوٹ کے مختلف حساس مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا گیا ۔
آپریشن میں ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ سعید خان یدون ایس ایچ او بالاکوٹ مدثر ضیاء خان ہمراہ نفری کے گرینڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا آپریشن کے دوران گھروں سے مختلف قسم کا غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا ۔ جس میں 05 عدد 12بور ، ایک عدد 7MM ایک عدد موزر 02 عدد پسٹل 30 بور اور کرتوس شامل تھے ۔
پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی سرکل بالا کوٹ سعید خان یدون کا کہنا تھا کہ علاقہ سرکل بالاكوٹ کو جرائم سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔یہاں کسی قسم کی کوئی غیر قانونی اور غیر اخلاقی کی سرگرمی ناقابل قبول ہے ۔