ہری پور. کوٹ نجیب اللہ، ٹوڈو سٹاپ کے قریب سڑک کنارے لاش برآمد ہوئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق لاش کی شناخت 38 سالہ ساجد سکنہ کھلابٹ سیکٹر 4 کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے 33 (حطار) اسٹیشن سے فوری موقع پر پہنچ کر لاش کو ٹراما سینٹر منتقل کیا بعد ازاں آر ایچ سی کوٹ نجیب اللہ منتقل کیا گیا۔موت کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔