لوئرکوہستان ۔ لوئر کوہستان کے حدودکیال نالہ پل پر گزشتہ رات کنٹینرالٹنے کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم ہیوی گاڑی کیلئے بند ہوگیا تھا ۔
ڈی پی او لوئر کوہستان محمد اشتیاق کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک انچارچ شاہ نواز خان نے اپنے مدد آپ کے تحت ہمراہ ٹریفک سٹاف و مقامی لوگوں کے طویل جدو جہد کے بعد بذریعہ ایکسیویٹر کے روڈکو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
