24

صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 دکانوں کو سیل جبکہ 10 افراد کو پابند سلاسل کیا گیا

ایبٹ آباد ۔ ریٹ لسٹ کے مطابق شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی زیر نگرانی مارکیٹس کا معائنہ .ریٹ لسٹ کی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 دکانوں کو سیل جبکہ 10 افراد کو پابند سلاسل کیا گیا۔

شہریوں کو اشیاء خورد نوش کی ریٹ لسٹ کے مطابق فراہمی کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 علی شیر کی زیر نگرانی شہر بھر میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ محمد عامر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک، انسپکٹر انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ شہزاد سلیم، نمائندہ ڈی ایچ او آفس، لائیو سٹٓاک سپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد بھی انکے ہمراہ موجود رہے اورانہوں نے دودھ دہی، فروٹ، سبزی، کریانہ، گوشت، چکن، آٹا سیل پوائنٹس، ریسٹورنٹس،پیٹرول پمپس، ہول سیل ڈیلرز اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا، ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا، غیر معیاری دودھ کو تلف کیا اور خلاف ورزی پر02 دکانوں کو سیل جبکہ 10 افراد کو پابند سلاسل کیا گیا۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ معیاری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے اپنی شکایات ضلعی کنٹرول روم، کنزیومر پروٹیکشن انڈسٹریز آفس یا فوڈ آفس پر درج کروائیں تا کہ آپکی شکایات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں