اپر کوہستان۔ سب ڈویژن سیو کے 27 رکنی کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر عرفان اللہ مسحود سے ملاقات کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سب ڈویژن سیو کے ممبران نے سیو کے مقام پر DHPP کے کرش پلانٹ کے لیے مختص زمین پر اپنے تحفظات کو ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ مسحود صاحب کے سامنے رکھا ۔
اس دوران جرنل منیجر DHPP بھی موجود تھے کرنل (ر) عبد الغفار خان نے سیو کمیٹی کے ممبران کے تحفظات پر ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ مسحود صاحب کو بریفیگ دی۔ دونوں فریقین کے موقف تفصیل کے ساتھ سننے کے بعد یقین دلایا کہ اس میگا پروجیکٹ کے تعمیراتی کام میں پیدا ہونے والے تمام رکاوٹوں کو احسن طریقے سے قانون کے مطابق حل کیا جائے گا تاکہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہ اور اس میگا پروجیکٹ کے جاری کام میں کسی قسم کا رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
اس دوران بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر جناب عرفان اللہ مسحود صاحب نے واضیع کیا کہ ضلعی انتظامیہ DHPP سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے تحفظات کو دور کرنے میں اپنے قانونی کردار ادا کرئے گا لیکنDHPP کے جاری کام میں پیدا ہونے والے کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ بعد از میٹگ ڈپٹی کمشنر کوھستان اپر عرفان اللہ مسحود صاحب نے AC سیو اور( AAC(G کے ہمراہ کرش پلانٹ سائٹ کا وزٹ بھی کیا تاکہ مسلے کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔