23

ملک دشمن عناصر کے خلاف علاقہ حدود تھانہ پٹن میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

لوئرکوہستان ۔ تھانہ پٹن پولیس کا امن و امان کی صورت کو برقرار رکھنے کیلئے علاقہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد اشتیاق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں زیر نگرانی ایس ڈی پی اوسرکل پٹن محمد سجاد تنولی کے ایس ایچ او تھانہ پٹن محمد شفیق معہ نفری پولیس و ایلیٹ کمانڈوز کے ملک دشمن عناصر کے خلاف علاقہ حدود تھانہ پٹن میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔

دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن مجرمان اشتہاریوں، منشیات فرورشوں، متعددہوٹلز کے رجسٹرات اور کرایوں پر رہائش پذیر افراد کے ریکارڈ کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ حساس مقامات،ہاوس، دکانات مشکوک افراد، اور دوسرے اضلاع کےکرایہ داران کی چیکنگ ،شاہراہ قراقرم پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلز،کالے شیشوں والی گاڑیوں اور داخلی و خارجی پوائنٹس پر متعدد افراد اور گاڑیوں کو بھی چیک کیے گئے۔

اسی طرح موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ڈی ایس پی سرکل نے شاہراہ قراقرم پر قائم پولیس چیک پوسٹوں کی سیکورٹی کے حوالے سے تعینات پولیس ملازمین کو بھی چیک کیا جن کو سیکورٹی کے حوالے سے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے خود کی حفاظت کے ساتھ ساتھ شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں ، سیاحوں اور خصوصاً چائیزز اور فارنر کی مومنٹس کاخاص خیال رکھنے کی تلقین کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد،منشیات فروشوں،غیر قانونی اسلحہ اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔ کسی کو بھی امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیا جائے گا اور جرائم پیشہ افراد خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو آہنی ہا تھوں سے نمٹا جائے گا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں