لوئر کوہستان ۔ لوئر کوہستان تھانہ پٹن کے حدود گلگن نالہ کے مقام پر موٹرکار اور ٹرک کے مابین تصادم ۔
بوقت شام 08:15 بجےموٹرکار نمبری5716 LEA جوکہ بطرف گلگت جا رہی تھی تھانہ پٹن کے حدود گلگن نالہ کے قریب ٹرک کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں موٹرکار میں سوار دو کمسن بچیوں سمیت چھ افراد زخمی ۔ زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی بروقت ریسکیو 1122اور ایس ایچ او تھانہ پٹن ہمراہ پولیس نفری کے موقع پرپہنچ کر مقامی رضا کاروں کے ساتھ زخمیوں کو ریسکیو کرکے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن منتقل کیا۔بعد از ابتدائی طبی امداد مزید علاج معالجہ کیلئے ایبٹ آباد ریفر کیا گیا۔
زخمیوں کے نام ذیل ہیں
1۔ ڈرائیور محمد مختیار سکنہ کشمیر
2۔ محمد
3۔مسماۃ صغرا بی بی
4۔ سمینہ بی بی
5۔ مسماۃ زینب بی بی
6۔ محمد یوسف ولد عبد الرحیم ساکنان سکردو۔
20